طاہراشرفی کو موقع دیں

برادرم فیض اللہ خان نے لبرلز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لبرل اپنے گمشدہ افراد کے لیے کھڑے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن اور سراج الحق اپنے لاپتہ افراد پہ خاموش ہیں_

سراج الحق صاحب تو پھر کبھی کبھی ایک آدھ بیان داغ دیتے ہیں جس کا فائدہ کوئی نہیں ہوتا اور مولانا تو بالکل اس معاملے میں خاموش ہیں لاپتہ افراد انکی ترجیحات میں ہی شامل نہیں_ مولانا ان قضیوں میں کیوں نہیں پڑتے مجھے نہیں معلوم؟ لیکن میری رائے ہے کہ لاپتہ افراد اور فورتھ شیڈول میں جن لوگوں کانام ہے انکا مسئلہ مولانا طاہراشرفی حل کر سکتے ہیں_

میں نے ہمیشہ طاہر اشرفی کے خلاف لکھا لیکن اندر کی خبر رکھنے والے جانتے ہیں کہ طاہراشرفی نے بہت سارے لوگوں کا معاملہ حل کیا ہے کئی نامور لوگوں کو رہا کروایا ہے اور ابھی بھی پنجاب میں کئی خطباء و علماء کے نام فورتھ شیڈول سے نکلوائے ہیں_

طاہراشرفی حکومتی مزاج سمجھتے ہیں ریاستی پالیسیوں اور پالیسی ساز لوگوں سے بھی رابطے میں رہتے ہیں اگر انہیں موقع دیا جائے تو کافی حد تک بہتری کے امکان پیدا ہو سکتے ہیں_

پنجاب میں ایک خلا ہے اور خلا کو پر طاہر اشرفی اور انکی کونسل کے لوگ کر سکتے ہیں_ یہ اب حقیقت ہے کہ ماضی گزر گیا ہے دنیا پہ قبضے کی باتیں خواب ہیں_ سارے جہاں کا درد سینے میں تو رکھ سکتے ہیں لیکن زبان سے اور ہاتھ سے کام نہیں لے سکتے معاشی معاہدوں کو سامنے رکھیں اور نئے سرے سے آغاز سفر کریں

یہ سب حقیقتیں طاہر اشرفی اپنے طبقے کو سمجھا سکتے ہیں اور انہیں جیلوں سے اور مشکل بھری زندگی سے نکال سکتے ہیں_ واللہ اعلم_

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے