آغا خان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پر کنیڈین وزیراعظم کے خلاف تحقیقات

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹُروڈو کو ارب پتی اور روحانی رہنما آغا خان کے ذاتی رہائش گاہ پر چھٹی گزارنے پر تحقیقات کا سامنا ہے۔
جسٹن ٹُروڈو اور ان کی فیملی سال نو پر بہامس میں آغاز خان کی رہائش گاہ پر مہمان تھے۔ اب فیڈرل ایتھکس کمشنر اس بات کا جائزہ لیں گے کیا اس دورہ کی وجہ سے قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔ وزیراعظم جسٹن ٹُروڈو نے اس حوالے سے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے ’سوالات کے جوابات دینے پر خوش ہیں‘۔

گذشتہ ہفتے ابتدائی انکوائری کے بعد ایتھکس کمشنر میری ڈاسن نے کہا تھا کہ وہ باقاعدہ طور پر اس بات کی تحقیقات کریں گی کہ کیا مسٹر ٹُروڈو نے اخلاقی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ جب جسٹن ٹروڈو کی چھٹی کے بارے میں خبریں منظرِ عام پر آئیں تو انھوں نے اپنی ان چھٹیوں کی تمام معلومات فراہم کرنا شروع کر دیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران انھوں نے آغاز خان کا ذاتی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا۔

جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’سال نو پر وہاں رہائش اختیار کرنا ان کی ذاتی چھٹیوں کے سلسلے میں تھا۔‘ ان کے اس دورے پر ان کے ساتھ لبرل پارٹی کے رکن پارلیمان سیمس او ریگن اور لبرل جماعت کی صدر اینا گینی اور ان کے شراکتدار بھی موجود تھے۔

پرنس کریم آغا خان کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے قریبی خاندانی دوست ہیں۔آغا خان فاؤنڈیشن بااثر فاؤنڈیشن کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور گذشتہ کئی دہائیوں سے لبرل اور کنزرویٹو جماعتوں کی وفاقی حکومتوں سے لاکھوں ڈالر حاصل کرتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ پرنس کریم آغاز خان اسماعیلیوں کے 49ویں امام ہیں ، پرنس کریم آغا خان سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئے اور فرانس میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے اور انھوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔

فوربز میگزین کے مطابق پرنس کریم آغا خان دنیا کے 15 امیر ترین شاہی افراد میں سے ایک ہیں۔ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 2008 میں ان کے پاس ایک ارب ڈالر کی دولت موجود تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے