سویڈن میں’ گینگ ریپ‘ اور اس کی ویڈیو براہ راست نشر کرنے پر تین افراد گرفتار

سویڈن میں پولیس نے ایک خاتون سے مبینہ ریپ اور اس واقعے کو فیس بک پر براہ راست نشر کرنے کے شک میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سویڈن کے شہر اوپسالا کی پولیس کو ایک خاتون نے گینگ ریپ کی ویڈیو فیس بک پر دیکھنے پر آگاہ کیا۔

انٹرنیٹ، خواتین اور بلیک میلنگ

فیس بک پر ریپ کی ویڈیو ایک گروپ میں نشر کی کی گئی تھی اور اس کو دیکھنے والی ایک خاتون کے مطابق ویڈیو کے اختتام پر ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ’ تمہارا ریپ کیا گیا ہے’، اور اس کے بعد یہ شخص قہقہ لگاتا ہے۔
Facebook-addict
پولیس نے بعد میں تصدیق کی ہے کہ اس ویڈیو کو متعدد افراد نے دیکھا ہے جبکہ فیس بک کے مطابق جس گروپ میں ویڈیو کو نشر کیا گیا اس کے ہزاروں ارکان ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک مقامی فلیٹ سے 19 سے 25 برس کی عمر کے تین مردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ فلیٹ پر ایک عورت بھی موجود تھی۔

اس ویڈیو کے بارے میں پولیس کو مطلع کرنے والی خاتون نے مقامی اخبار کو بتایا کہ اس نے ویڈیو میں دیکھا کہ ملزمان میں ایک پاس پستول بھی تھا۔

انھوں نے کہا ہے کہ اس ویڈیو کو 60 کے قریب افراد دیکھ رہے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ اس ویڈیو کے نیچے ایک شخص نے لکھا’ ہا ہا، ایک کے مقابلے میں تین۔’
ویڈیو کو آن لائن دیکھنے والے ایک اور شخص نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس نے ایک دوسری ویڈیو میں اس خاتون کو دوبارہ دیکھا جس میں وہ ریپ ہونے سے انکار کر رہی ہے جبکہ اس بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ اس خاتون نے اپنی رضامندی سے ایسا کیا ہو۔

سویڈن کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس وقت ملزمان بھی ایک اور ویڈیو بنا رہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے