مقدسات اہلسنت کی توہین و تنقیص کرنے والے کا اہل تشیع سے کوئی تعلق نہیں . ساجد نقوی

مکتب اہل سنت کے معروف دینی ادارے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں مفتی محمد گلزار نعیمی کی صدارت میں مکتب تشیع کے عالم ثاقب اکبر کی کتاب حروف مقطعات کی تقریب رونمائی ہوئی ۔تقریب میں علامہ سید ساجد علی نقوی، لیاقت بلوچ،شیخ محسن علی نجفی، مولانا صدیق ہزاروی ، قاری عبید احمد ستی ، علامہ پیر سید چراغ الدین شاہ اور علامہ ضمیر احمد ساجد سمیت تمام مسالک کے علماء شریک تھے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہم نے ملی یکجہتی کونسل کے جس ضابطہ اخلاق پر دستخط کئے ہیں، آج بھی اس پر حرف بحرف اور لفظ بلفظ کھڑا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مقدسات اہل سنت کی توہین کرنے والے کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور اور ناہی مکتب تشیع سے کوئی تعلق ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ کوئی آدمی ان کی خلوت اور جلوت میں کہی گئی کسی بات سے یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ میں نے کبھی کسی مسلک یا عقائد کے خلاف کوئی بات کہی ہو . علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ان کے درمیان فقہی اختلافات علمی ہیں جن کا مقصد حقیقت تک پہنچنا ہے، ان کا مقصد تفرقات نہیں.

پیر سید چراغ الدین شاہ نے کہا کہ ایک دوسرے کی تکفیر کرنا یا ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے کا بہت بڑا گناہ ہے . مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ علمی اختلافات کو سماجی مخالفتوں میں بدلنا اہل مذہب کا کام نہیں .

حروف مقطعات قرآن مجید میں استعمال ہونے والے وہ عربی ابجد کے حروف ہیں جو قرآن کی بعض سورتوں کی ابتدائی آیت کے طور پر آتے ہیں۔ مثلاً الم ، المر وغیرہ ۔ یہ عربی  زبان کے ایسے الفاظ نہیں ہیں جن کا مطلب معلوم ہو۔ ان پر بہت تحقیق ہوئی ہے مگر ان کا مطلب اللہ اور اللہ کے رسول کو ہی معلوم ہے۔ مقطعات کا لفظی مطلب اختصار (انگریزی میں abbreviation) کے ہیں۔ بعض خیالات کے مطابق یہ عربی الفاظ کے اختصارات ہیں اور بعض لوگوں کے مطابق یہ کچھ رمز (code) ہیں۔ یہ حروف 29 سورتوں کی پہلی آیت کے طور پر ہیں اور سورۃ الشوری کی دوسری آیت کے طور پر بھی آتے ہیں۔ یعنی یہ ایک سے پانچ حروف پر مشتمل 30 جوڑ (combinations) ہیں۔ جو 29 سورتوں کے شروع میں قرآن میں ملتے ہیں. قرآن مجید میں چار سورتیں ایسی ہیں جن کے نام ہی ان سورتوں میں موجود حروف مقطعات پر رکھے گئے ہیں۔یہ چار سورتیں سورہ طہ،سورہ یاسین،سورہ ص اور سورہ ق ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے