مذہبی جماعتیں ڈاکٹر عامر لیا قت حسین کے دفاع میں آگئیں .

[pullquote]دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہ نما علامہ اورنگزیب فاروقی
[/pullquote]

دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہ نما علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام پرپیمرا نے پابندی لگاکر گستاخ بلاگرز اور دشمنان اسلام کو تقویت بخشی ہے. اپنے ایک بیان میں علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلام مخالف کام کرنے والوں اور گستاخان رسول ص کو بے نقاب کرنا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا جراتمندانہ اقدام ہے جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو حق اور سچ کی آواز بلند کرنے اور اسلام و پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے جس پر پوری قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے. انہوں نے کہا کہ پیمرا ایک آئینی وقانونی ادارہ ہے لہذا غیر آئینی اقدامات کے بجائے حقیقی ملک دشمنوں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کاروائی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرے.

[pullquote]جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ علامہ اویس نورانی
[/pullquote]

جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ علامہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ توہین مذہب جیسے حساس موضوعات کو ہوا نہ دی جائے . انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد شائع کرنے والے پیجز کے خلاف چند مذہب دشمن اور لبرل عناصر احتجاج کرکے مسلمانوں کے جذبات کی دل آزاری کر رہے ہیں .

[pullquote]جامعہ نعیمیہ سائٹ کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم
[/pullquote]

جامعہ نعیمیہ سائٹ کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے روزنامہ امت کی ایک جعلی خبر گردش کر رہی ہے . انہوں نے کہا کہ یہ خبر نہ روزنامہ امت میں شائع ہوئی اور نا ہی انہوں نے ایسا کوئی بیان دیا ہے . انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر توہین رسالت پر مبنی مواد نے مسلمانوں کے جذبات کی شدید دل آزاری کی ہے .

[pullquote]شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان (لال مسجد)
[/pullquote]

شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان (لال مسجد)کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو لاپتہ بلاگرز کے متعلق پروگرام کرنے پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پوری قوم کے سامنے لاپتہ بلاگرز کا اصل چہرہ بے نقاب کرکے اپنا ایمانی حق اداء کردیا. مرکزی ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لاپتہ بلاگرز کے متعلق امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے. انہوں نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لاپتہ بلاگرز کے متعلق ایمانی و قومی فرض بطریق احسن اداء کیا ہے. ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ان کو لاپتہ بلاگرز کے اسلام و ملک دشمنی پر مبنی کردار کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے