رئیس فلم کا گانا جسےصرف یوٹیوب پر ساڑھےآٹھ کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں .

شاہ رخ خان کی فلم رئیس کا آئٹم نمبر ‘لیلیٰ او لیلیٰ’ کئی ہفتے پہلے ریلیز ہوا تھا۔

اداکارہ سنی لیونی پر فلمایا جانے والا ‘لیلیٰ او لیلیٰ’ نغمے کو یوٹیوب پر اب تک 8 کروڑ سے بھی زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

‘لیلیٰ او لیلیٰ’ ہو ‘چکنی چنبیلی’ ہو یا پھر ‘شیلا کی جوانی’ اس طرح کے آئٹم گانے اب فلموں کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

[pullquote]ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کیجئے .
[/pullquote]

تاہم زبردست ہٹ ہونے کے باوجود ان پر یہ الزام لگتے رہے ہیں کہ ایسے آئٹم سانگ میں خواتین کو بطور ایک ’آبجیکٹ‘ کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

آج کل بحث اس بات پر ہورہی ہے کہ ایسے نغموں میں عورت کو ’اوبجیكٹیفائی‘ کیا جاتا ہے یا پھر انھیں اپنے جسم کے ساتھ مطمئن ہونے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ اس طرح کا جنسی اظہار کسی بھی طرح سے غلط نہیں ہے۔

لیکن گھریلو خاتون مینا پانڈے کو ایسے آئٹم سانگ سے شکایت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘لیلیٰ او لیلیٰ’ جیسے نغمے کو وہ بچوں کے ساتھ، یا پورے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتی۔

لیکن دوسری طرف نئی نسل کی لڑکیاں ہیں جو اس طرح کے جنسی اظہار کو غلط نہیں سمجھتیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے