جماعۃ الدعوۃ پر پابندی کا فیصلہ، قیادت کو آگاہ کر دیا گیا، دفاتر سے بینرز اور پرچم اتار لیےگئے

آئی بی سی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق جماعۃ الدعوۃ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، امریکہ نے پاکستانی حکام پر واضح کر دیا تھا کہ اگر جماعۃ الدعوۃ پرپابندی نہ لگائی تو پاکستان کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اورتمام حالات واضح کر دیے ۔

وزیر اعظم نے مسئلہ پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا جس میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ ، چوہدری نثار، اسحاق ڈاراور دفتر خارجہ کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر یہ پابندی کے بعد ممکنہ مزاحمت کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ۔

jud

ذرائع کے مطابق جماعۃ الدعوۃ کے حکومت میں بہت سے عناصر نرم گوشہ رکھتے ہیں اور بظاہر ان کے خلاف کسی قسم کی چارج شیٹ موجود نہیں ہے ۔ البتہ بھارت جماعۃ الدعوۃ اور اس کے رہنماؤں کے خلاف الزامات لگاتا رہتا ہے ۔ سیکورٹی اداروں کے ذرائع کے مطابق جماعۃ الدعوۃ کسی قسم کی ملک دشمن سرگرمی میں ملوث نہیں ہے البتہ موجودہ حکومت بین الاقوامی دباؤبرداشت کرنے کی متحمل نہیں ہے ۔ جس پر جماعۃ الدعوۃ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور جماعۃ الدعوۃ کے ذمہ داران کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے بعد جماعہ الدعوہ کی قیادت نے اپنے دفاتر سے جماعت کے بینرز اور پرچم اور شناختی بورڈز اتار لیے ہیں .

پابندی کے فوراً بعد جماعۃ الدعوۃ کے دفاتر سیل اور رہنماؤں کو گرفتاریا نظر بند کیا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد مزاحمت کا امکان نہیں ہے تاہم ایسی صورت میں نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ جماعۃ الدعوۃ کیاہم ذمہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کے وعدے پر کہا کہ ابھی تک ایسی کوئی اطلاعات موجود نہیں تاہم ایسے موقع پر جبکہ جماعۃ الدعوۃ نے 2017کو کشمیر کا سال قرار دے کر اپنے تمام پروگرامات کشمیر کے حوالے سے کرنے کا اعلان کیا ہے ایسا کوئی بھی فیصلہ تحریک آزادی کشمیر کو متاثر کر سکتا ہے ۔

hafiz-saeed-759

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعۃ الدعوہ ایسے کسی بھی فیصلے کی مزاحمت نہیں کرے گی تاہم احتجاج کرنا اس کا بنیادی حق ہے اور وہ اس حق کو ضرور استعمال کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ایک فلاحی تنظیم ہے اور ملک بھر میں اس کا فلاحی کام موجود ہے البتہ کشمیر کی آواز اٹھانے پر بھارت اس سے نالاں ہے انہوں نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ قومی دھارے میں آ رہی ہے اور ملک بھر میں دفاع پاکستان کے حوالے سے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بھی جماعتی و سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔ لہٰذا اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو وہ محض بھارت کو خوش کرنے کے لیے کیا جائے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے