پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 25 پیسے اضافے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل 15 دن کے لیے کیا گیا ہے، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کا تجویز کردہ اضافہ نہیں کیا گیا اور کم اضافے کے باعث حکومت 4 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 26 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 روپے 34 پیسے فی لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت 43 روپے 25 پیسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 15 جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 77 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 68 روپے 4 پیسے ہوگئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ 31 دسمبر 2016 کو بھی لیا گیا تھا تاہم سال نو کے موقع پر قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے