کشمیر کمیٹی رپورٹ سال 2016

اس رپورٹ میں خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کی سال 2016 /2017 کی کارکردگی کو سامنے لایا گیا ۔کمیٹی اپنے دائرہ کار میں جن امور کی ذمہ دار ہے اس نے اس حوالے سے جو کوششیں کی ہیں ان کو سامنے لایا گیا ۔

[pullquote]4 فروری 2016 :
[/pullquote]

خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس مظفرآباد آزاد کشمیر میں مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں منعقد ہوا۔جس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے قرار داد پیش کی گئی ۔جس کے پندرہ نکات میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت ، عالمی برادری کخصوصا اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عمل کروانے کی ضرورت اور کشمیریوں کی ہر ممکن اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ۔اس اجلاس میں اراکین کمیٹی کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق اور ڈپٹی سپیکر شاہین کوثر ڈار نے خصوصی شرکت کی ۔

[pullquote]11 مارچ 2016 :
[/pullquote]

کشمیر کمیٹی کے چیرمین مولانا فضل الرحمن نے حریت راہنماء سید علی گیلانی کی بیماری پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ مولانا نے سید علی گیلانی کی پیرانہ سالی کے باوجود جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ۔مولانا فضل الرحمن ، سید علی گیلانی سے فون پر بات کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستان میں موجود حریت کے نمائندہ غلام محمد صفی نے بتایا کہ ابھی سید صاحب کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔مولانا نے کشمیر کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا ۔

[pullquote]8 اپریل 2016 :
[/pullquote]

خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیرمین مولانا فضل الرحمٰن نے عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر کے حل کو مذاکرات کے ذریعے شروع کرنے پر زور دیا ہے ۔ کشمیر کمیٹی کے سیکرٹری کی جانب سے ریلیز کی جانی والی پریس ریلیز کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا پر یہ بات عیاں ہو چکی ہے باہمی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات ہی واحد ذریعہ ہوتے ہیں ۔اور عموما وہی گروہ مذاکرات سے پیچھے ہٹتا ہے جس کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہو ۔بھارت ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرتا ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف کھل کر کشمیری عوام کا ساتھ دیں ۔

[pullquote]12 جولائی 2016
[/pullquote]

خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیرمین مولانا فضل الرحمٰن کی حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات اور کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت پر افسوس اور بھارتی مظالم کی مذمت ۔
کشمیر کمیٹی کے سیکرٹری کی جانب سے ریلیز کی جانی والی پریس ریلیز کے مطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ایک وفد نے غلام محمد صفی کی قیادت میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ۔کشمیرکمیٹی کے چیرمین نے اپنی اور کمیٹی کی جانب سے شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعا کی ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی افواج کی نہتے کشمیری عوام پر کی جانے والی وحشیانہ فائرنگ کا نوٹس لینا چاہیے اور فوری ایسے اقدامات کرنے چاہیے کہ جس سے کشمیری نوجوانوں کے غم و غصہ کو کم کیا جا سکے ۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کا حل صرف اور صرف پرامن مذاکرات کے ذریعے ہی سے ممکن ہے ۔اگر صوتحال اسی طرح رہی تو یہ خطہ بدستور عالمی امن کے لیے خطرہ بنا رہے گا ۔مولانا نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ وزیر اعظم سے ملاقات کر کے مزید مؤثر انداز میں کشمیر کےمسئلہ کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے ۔اور خصوصی کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ چئیرمین نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام سفارت خانوں کے ذریعے کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کریں ۔

[pullquote]20 جولائی 2016
[/pullquote]

خصوصی کمیٹی قومی اسمبلی برائے کشمیر کا اجلاس چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر ، سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق ، سینیٹر پروفیر ساجد میر اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔اجلاس کے دوران متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے حالیہ ظلم و ستم کے خلاف ایک مذمتی قرارداد کی منظوری دی گئی۔ قراداد کے مطابق خصوصی کشمیر کمیٹی کا یہ اجلاس یوم سیاه کے موقع پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر فوج کی طرف سے وحشیانہ فائرنگ اور غیر انسانی رویے کے نتیجے میں 50 سے زیاده کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں اور سینکڑوں زخمیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا مظاہره کرتاہے اور ساتھ ہی بھارتی افواج کی ان ظالمانہ کارروائیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ اجلاس آزادی کے تمام شہیدوں بالخصوص برہان مظفروانی کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کو یقین دلاتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل اور منطقی انجام تک ان کی مکمل سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت پورے عزم و استقلال کے ساتھ جاری رکھے گا۔ یہ اجلاس اقوام متحده اورجمہوریت پسند عالمی طاقتوں پر زور دیتا ہے کہ وه مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور اقوام متحده کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے فوری طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔یہ اجلاس کشمیری رہنما جناب علی گیلانی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں پیش کرده 4 نکاتی امن فارمولے کی حمایت کرتا ہے جو اس دیرینہ مسئلہ کے حل میں سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ خصوصی اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر سیرحاصل بحث کرائی جائے اور اس کے نتیجے میں سفارشات مرتب کر کے وزارت خارجہ اور دیگر وزارتوں کو عملدرآمد کے لیے بھجوائی جائیں ۔یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وه مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں بین الاقوامی برادری کو آگاه و متحرک کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس برائے مسئلہ کشمیر کا انعقاد کرے جس میں دنیا کو جرات مندانہ طریقے سے مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر انسانی سلوک اور رویوں سے آگاه کیا جائے ۔
اجلاس میں آئینده کا لائحہ عمل اور حکمت عملی طے کرنے کے لیے چیئرمین نے جناب اعجازا لحق کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں انجینئر داور خان کنڈی اور عبدالوسیم کے علاوه وزارت خارجہ اور اطلاعات و نشریات کا ایک ایک نمائنده شامل ہوگا۔( اس کمیٹی کا اجلاس اعجاز الحق کی قیادت میں 28 جولائی کو منعقد ہوا ۔)

[pullquote]22 ستمبر 2016
[/pullquote]

مولانا فضل الرحمٰن کا اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین
کشمیر کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔چیرمین کا کہنا تھا کہ موجودہ حومت اور پارلیمنٹ سے مل کر ہم کشمیریوں کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے ۔جب تک مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا ہم ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔

[pullquote]27 ستمبر 2016
[/pullquote]

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند نوجوانوں کی تحریک آزادی کی جدوجہد ، قربانیوں اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمٰن
خصوصی کمیٹی قومی اسمبلی برائے کشمیر کا اجلاس چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اراکین کے علاوہ وزرات خارجہ کے سیکرٹری اعزاز چوہدری نے کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر مکرنے کے لیے نامزد مندوب کی حیثیت سے اراکین پارلیمنٹ کے بیرونی دوروں کے حوالے سے بریفینگ دی ۔
اجلاس میں سب کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیا ۔اور کرفیو کا شکار کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس بلایا جائے گا جس میں آل پارٹیر حریت کے وفد کو بھی دعوت دی جائے گی تاکہ حالات حاضرہ پر غور کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے ۔

[pullquote]3 جنوری 2016
[/pullquote]

حریت کانفرنس کے وف نے غلام محمد صفی کی قیادت میں خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیرمین مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
ملاقات میں مظفر وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی تحریک کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ۔اس دوران چیرمین نے وزیر اعظم ، پارلیمنٹ اور کشمیر کمیٹی کی کوششوں کے حوالے سے حریت وفد کو آگاہ کیا ۔حریت کانفرنس کے وفد نے اپنی چند تجاویز بھی مولانا فضل الرحمن کے حوالے کیں ۔مولانا نے ان تجاویز کو اسمبلی میں پیش کرنے اور خصوصا وزیر اعظم تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔آخر میں تمام شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی ۔

[pullquote]یکم فروری 2017
[/pullquote]

خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم
خصوصی کمیٹی قومی اسمبلی برائے کشمیر کا اجلاس چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اراکین کے علاوہ وزرات خارجہ کے سیکرٹری سیکرٹری اعزاز چوہدری نے کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر مکرنے کے لیے نامزد مندوب کی حیثیت سے اراکین پارلیمنٹ کے بیرونی دوروں کے حوالے سے بریفینگ دی ۔وزارت برائے امور کشمیر و گلگت و بلتستان کے وزیر برجیس طاہر اور سیکرٹری میر بخش جمالی نے پانچ فروری کو یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ترتیب دیئے جانے والے پروگرامات سے آگاہ کیا ۔چیرمین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جناب اعجاز الحق کی ذمہ داری لگائی کہ وہ اقوام متحدہ کے دفتر میں یاداشت پیش کریں ۔

[pullquote]نوٹ : یاد رہے کشمیر کو فتح کروانا کشمیر کمیٹی کے دائرہ کار میں نہیں آتا ۔اس لیے انہوں نے ایسی کوئی کوشش نہیں کی۔[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے