پاکستانی میڈیا کشمیریوں کا ساتھ نہیں دے رہا.العمر مجاہدین کے سپریم کمانڈر مشتاق زرگر کا شکوہ

العمر مجاہدین کے سپریم کمانڈر نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم اور تشدد نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی زندگی دی ہے۔ سری نگر سے جاری کئے گئے ایک بیان میں العمر مجاہدین کے سپریم کمانڈر مشتاق زرگر نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارتی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر سیاسی، مذہبی ، ثقافتی اور جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا. مشتاق زرگر نے کہا کہ بھارت سیکولر نہیں بلکہ ایک فاشسٹ ریاست ہے. انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے بچوں کی لاشیں پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں دفن کرتے ہیں ۔

مشتاق زرگر نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تک جاری رہے گی اور وہ آزادی سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے. انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستانی میڈیا مسئلہ کشمیر پر بات کم کرتا ہے جس کی وجہ سے کشمیر کا مقدمہ درست انداز میں سامنے نہیں آرہا. انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو سمجھنا ہو گا اور پارلیمان کی کشمیر کمیٹی کو پورا سال متحرک کردار ادا کرنا ہو گا .

مشتاق احمد زرگر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سازش کے تحت آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے .ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں اسرائیل کی طرز کی کوئی بستی نہیں بننے دیں گے . مشتاق زرگر کا کہنا تھا کہ کشمیری انیس سو سینتالیس سے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم لہرا رہے ہیں اور آیئندہ بھی لہرا ئیں گے .

مشتاق زرگر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اور کٹھ پتلی وزیر اعلی سازش کے تحت پنڈتوں کو کشمیر میں آباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان پنڈتوں کو سابق گورنر جگ موہن نے مسلمانوں کو قتل کرنے کے منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر سے نکالا تھا اب انہیں واپس نہیں آنے دیا جائے گا.

[pullquote]مشتاق زرگر [/pullquote]

مشتاق زرگر نے 1988 میں مسلح جدوجہد کا آغاز کیا . انہیں مقبوضہ کشمیر کی مسلح جدوجہد میں اہم مقام حاصل ہے . مشتاق زرگر کو انیس سو ننانوے میں انڈین ائر لائنز کے طیارہ کے اغوا معاملے میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے ہمراہ اغوکاروں کے ساتھ ایک ڈیل کے عوض رہا کیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد مشتاق زرگر دوبارہ مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے اور ’العمر مجاہدین‘ کے پلیٹ فارم سے عسکری کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ گذشتہ برس ان کی والدہ بھی انتقال کر گئیں تھیں . بھارتی حکومت نے ان کے سر پر بھاری قیمت مقرر کر رکھی ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے