اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ پر سہولتوں اورمختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نیو بے نظیربھٹو ایئرپورٹ، کراچی کے قائداعظم ایئرپورٹ اورلاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کومختلف شعبوں میں سہولت فراہم کرنے والی اچھی شہرت کی حامل بین الاقوامی کمپنیوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ اس مقصد کیلیے چند دنوں میں بین الاقوامی سطح پرٹینڈرجاری کرکے ایئرپورٹ چلانے والی کمپنیوں کو مدعو کیا جائے گا، جو کمپنی اوپن آکشن میں زیادہ بولی دے گی اسے ٹینڈر ایوارڈ کردیا جائے گا۔

ادھر ایوی ایشن ڈویژن کے سینئر افسر نے بتایا کہ ایئرپورٹس کو30، 30 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ ہوا ہے تاہم ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرول اور سیکیورٹی نظام مکمل طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے پاس رہے گا جب کہ جو کمپنی ٹینڈر میں کامیابی حاصل کرکے ایئرپورٹ کوآپریٹ کرے گی اس کے ذمے پیسنجرز ہینڈلنگ، صفائی، ڈیوٹی فری شاپس، ریفریشمنٹ ایریاز وآؤٹ لیٹس سمیت دیگر شعبوں کوچلانے کی ذمے داری ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے