بھارتی کرکٹر نے ٹی20 میں ٹرپل سنچری بنا دی

ایک وقت تھا کہ ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنا ناممکن تصور کیا جاتا تھا لیکن سچن ٹنڈولکر کی جانب سے یہ کارنامہ سرانجام دیے جانے کے بعد سے اب تک کم از کم پانچ ڈبل سنچریاں اسکور کی جا چکی ہیں جبکہ گزشتہ روز فاف ڈیو پلیسی چند رنز کی کمی سے یہ کارنامہ انجام نہ دے سکے۔

اسی طرح جب ٹی20 کرکٹ متعارف کرائی گئی تو اس میں سنچری اسکور کرنا کسی عجوبے سے کم تصور نہیں کیا جاتا تھا لیکن ویسٹ انڈین کرس گیل نے 2007 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کے افتتاحی ایڈیشن میں یہ کارنامہ انجام دے کر دنیا کیلئے تفریح کا سامنا پیدا کیا اور اس کے بعد متعدد مواقعوں پر کھلاڑیوں کی جانب سے سنچری انجام دیے جانے کا کارنامہ انجام دیا گیا۔

اب تک ون ڈے کرکٹ میں ٹرپل سنچری کوئی نہ کر سکا لیکن حال ہی میں 21 سالہ ہندوستانی کرکٹر موہت اہلاوت نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹی20 میچ میں ٹرپل سنچری اسکور کر ڈالی۔

دہلی کے مقامی ٹورنامنٹ فرینڈز پریمیئر لیگ میں موہت نے صرف 72 گیندوں پر 300 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 18 اوورز کے اختتام پر 250 رنز بنائے تھے لیکن آخری دو اوورز میں 50 رنز بنا کر ٹرپل سنچری مکمل کی جہاں آخری اوور میں انہوں نے لگاتار پانچ چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔

انہوں نے اس اننگز کے دوران 39 چھکے اور 14 چوکے لگائے جس کی بدولت ان کی ٹیم نے ٹی20 میچ میں دو وکٹ کے نقصان پر 416 رنز بنائے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ سری لنکن بلے باز دھنوکا پتھی رانا کے پاس ہے جنہوں نے 2007 میں 72 گیندوں پر 277 رنز بنائے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے