کبھی بھی فلم اچھے بزنس کیلئے نہیں کی،جو کیا دل سے کیا، باکس آفس کا نہیں ،کرن کا کنگ ہوں. عامر خان

عامر خان کی فلم ‘دنگل’ بولی وڈ کی سب سے کامیاب فلم کے طور پر سامنے آئی، جو اب تک باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے، تاہم عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ باکس آفس پر راج کرنے کے لیے فلمیں نہیں بناتے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں عامر خان نے اپنی فلم ‘دنگل’ کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک پارٹی منعقد کی، جس میں بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران میڈیا نے جب عامر کو باکس آفس کا کنگ کہا تو انہوں نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ‘میں باکس آفس کا کنگ نہیں، میں صرف کرن کا کنگ ہوں’۔

عامر خان نے مزید کہا ‘میں نے کبھی کوئی فلم اس کے اچھے بزنس کے لیے سائن نہیں کی، میں کسی بھی فلم کا انتخاب اپنے دل سے کرتا ہوں’۔

عامر نے اپنی کامیاب فلموں ‘تارے زمین پر’، ‘3 ایڈیٹس’، ‘رنگ دے بسنتی’ اور ‘سرفروش’ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میں نے جب بھی ان فلموں میں کام کیا، مجھے اندازہ بھی نہیں تھا کہ یہ اچھا بزنس کریں گی، اگر دنگل کی ہی مثال دوں تو اس میں کوئی رومانوی گانے نہیں ہیں، بلکہ میں نے ایک پہلوان کا کردار ادا کیا ہے، اس لیے میں نے کبھی نہیں سوچا کہ فلم اتنی کامیاب ہوگی’۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہمیشہ فلم کے اچھے بزنس کے بارے میں سوچتے تو اپنی اہلیہ کرن کے ساتھ کبھی ‘دھوبی گھاٹ’ جیسی فلم نہ بناتے۔

خیال رہے کہ عامر خان کی فلم ‘دنگل’ اب تک 360 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کما چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے