جنوبی پنجاب میں پیر کے تشدد سے خاتون ہلاک

صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں جعلی پیر اور اس کے ساتھیوں نے جن نکالنے کے بہانے سے خاتون پر شدید تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔

ڈیرہ غازی خان میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے خاتون کے سر پر لاٹھیاں برسا دیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔

متاثرہ خاتون کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ملزمان نے خاتون کے ہاتھ پاؤ بھی جلائے۔

مقتولہ کے شوہر نذر حسین نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو ملزمان نے درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ان کے منع کرنے کے باوجود ملزمان ان کی اہلیہ کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سجاد آباد کی رہائشی مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

تاہم ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے