اسٹاک ایکس چینج کے 5 بروکرز اربوں روپے لوٹ کر فرار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) کے 5 بروکرز عوام کے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مفرور اسٹاک بروکرز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے تقریباً 7 ارب روپے ہڑپ کرچکے ہیں۔

ان مفرور ملزمان میں لاہور کے 2 اسٹاک بروکرز ’ایم آر سیکیورٹیز‘ اور ’ہائی لنک سیکیورٹیز‘، کراچی کے ’ایس سیکیورٹیز‘ اور بروکر ایجنٹ وامق جبکہ اسلام آباد کا اسٹاک بروکر وحید جان شامل ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان بروکریج ہاؤسز کی اکثریت عوام سے پیسے لے کر ڈبہ ہاؤس چلا رہی تھی، جہاں صرف کاغذی بنیادوں پر حصص کا لین دین دکھایا جاتا تھا اور ان کی رقم ہڑپ کرلی جاتی تھی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے معاملے پر تشویش ظاہر کی، جبکہ گزشتہ دو روز میں سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن میں اس معاملے پر دو اجلاس ہوچکے ہیں، جن میں سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مفرور بروکرز کو جلد پکڑ لیا جائے گا اور سرمایہ کاروں کو ان کے پیسے واپس دلائے جائیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سابق ڈائریکٹر امین یوسف کا کہنا ہے کہ معاملے کا کسی ایک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

اس سے قبل 2008 میں بھی اسٹاک ایکس چینج کے 4 سے زائد ممبران دانستہ طور ڈیفالٹ ہو کر ملک سے باہر بھاگ گئے تھے، جنہیں آج تک واپس نہیں لایا جاسکا۔

آئندہ چند روز میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ میں چینی سرمایہ کار بھی شامل ہونے والے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے