جہاں داڑھی والا مرد اور برقعے والی عورت بس میں سفر نہیں کر سکتے ۔

مانیٹرنگ ڈیسک

china

 

چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں باریش مردوں اور نقاب یا اسکارف لینے والی خواتین کے بسوں میں سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تنقید نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ پابندی مسلما نوں کے خلاف تعصب کا اظہار ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی شہر کرامے میں پا نچ قسم کے مسافروں پر بسوں میں سفر کرنے کی پابندی ہوگی۔ان میں وہ مسافر بھی شامل ہیں جنہوں نے چہرے پر نقاب ڈال رکھا ہو، اسکارف یا عبایا پہن رکھا ہو یا چاند تارے کی اشکال والے کپڑے پہن رکھے ہوں۔ اس کے علاوہ باریش مردوں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا۔

واضح رہے کہ چاند تارے کی اشکال بہت سے اسلامی ممالک کے جھنڈوں کا حصہ ہیں اور ان پر اس لیے پابندی لگائی جا رہی ہے کہ چینی صوبے سنکیانگ میں موجود علیحدگی پسند مشرقی ترکستان کے نام سے ایک الگ ریاست کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے