پنجگور: ایرانی فورسز کی جانب سے 4 شیل فائر

ایرانی بارڈر سیکیورٹی گارڈز نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 4 مارٹر شیل فائر کیے۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الرحمٰن کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے شیل پروم کے علاقے میں گرے تاہم آبادی دور ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مارٹر گولے گرنے کے بعد پروم کے رہائشیوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب واقعے کے بعد پاک-ایران سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی گئی اور ایرانی حکام سے احتجاج کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

پاکستان کی ایران کے ساتھ سرحد 900 کلومیٹر سے طویل ہے۔

اس سے قبل بھی بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں متعدد بار مارٹر شیل فائر کیے جاچکے ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا، جس پر پاکستان نے متعدد مرتبہ ایرانی حکام سے احتجاج بھی کیا تاہم ان کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ برس دسمبر میں بھی بلوچستان کے ایران سے منسلک سرحدی علاقے پنجگور میں ایرانی سرحدی محافظوں نے مارٹر گولوں کی شیلنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی جاں بحق اور دیگر 2 زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا تھا کہ ایرانی سرحدی محافظوں نے پاکستانی علاقے میں 9 مارٹر شیل داغے تھے، جن میں سے ایک ضلع پنجگور میں ایک گاڑی کے قریب گرا جس میں پاکستانی شہری سوار تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے