میاں رضا ربانی :کسی بھی امریکی وفد کو خوش آمدید نہیں کہیں گے

پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے رواں ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی بین الاقوامی پارلیمینٹری یونین (آئی پی یو) کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے یہ اعلان امریکہ کی جانب سے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے ویزا جاری نہ کرنے پر کیا گیا۔

انھوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ جب تک امریکی حکومت یا پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانہ ان کے ڈپٹی کو ویزا جاری کرنے میں تاخیر کی وجوہات نہ بتا دیں سینیٹ کا کوئی بھی وفد امریکہ کا دورہ نہیں کرے گا۔
download (1)
جمعیت علما اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے مولانا حیدری نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل صلاح الدین ترمزی کے ہمراہ اتوار یعنی آج نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں آئی پی یو کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانا تھا۔ یہ اجلاس 13 اور 14 فروری کو منقعد ہو گا۔

اس سال آئی پی یو کے اجلاس کے ایجنڈے میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پائیدار ترقی کے اہداف، پیداوار، بھوک اور غذائی تحفظ، صحت کے خطرات، آلودگی اور دیگر نقصان دہ مواد پر غور کرنا شامل ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے جے یو آئی (ف) امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتی رہی ہے

بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے یہ ہدایات بھی کی ہیں کہ ‘جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو جاتا پاکستان کی سینیٹ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اور سینیٹرز کسی بھی امریکی سفارت کار یا کانگریس کے اراکین اور کسی بھی امریکی وفد کو خوش آمدید نہیں کہیں گے۔’
download
دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے جے یو آئی (ف) امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتی رہی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے گذشتہ ہفتے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندی پر امریکی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے