ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے ایوارڈ منسوب

طبیعیات میں پاکستان کے واحد نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے نام سے منسوب ایوارڈ کا اجراء کر دیا گیا۔

’سلام ایوارڈ‘ پاکستان میں سائنس فکشن کو فروغ دے گا، اس ایوارڈ کی سربراہی عثمان مالک اور تحسین باجوہ کررہے ہیں۔

یہ ایوارڈ ڈاکٹر عبدالسلام کے تحقیقی کام کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ سائنس کے حوالے سے مزید تحقیق سامنے لانے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی امید کی جا رہی ہے کہ نوجوان سائنس اور طبیعیات کے شعبے میں مزید آگے آکر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ہڈبھوئے کو اس ایوارڈ کی انتظامیہ کا رکن بنایا گیا، وہ ڈاکٹر عبدالسلام کے شاگرد اور ساتھی تھے۔

یہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیئے جائیں گے، جو سائنس فکشن کے حوالے سے لکھنے کا شوق رکھتے ہیں، اس ایوارڈ کے لیے انگریزی میں لکھی تحاریر جمع کروائی جائیں گی۔

جیتنے والے کو 500 امریکی ڈالرز (50ہزار سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں دیئے جائیں گے۔

2017 کے ایوارڈز کے لیے ججز میں جیف ویندرمیر، مہاویش مراد اور عثمان ملک شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے