بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ، انٹرپول کا درخواست پر غور

انٹر پول نے ایم کیو ایم کے بانی کی حوالگی کے لیے ریڈ وارنٹس جاری کرنے کی درخواست پر غور شروع کر دیا ہے،ریڈ وارنٹس جاری کرنے کے لیے پاکستانی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی ہے۔

ایم کیو ایم کے بانی قائد نے اپنی تقریر سے کراچی میں اشتعال پھیلایا ، ریڈ وارنٹس جاری ہوں گے یا نہیں؟پاکستان کی درخواست پر انٹر پول نے فیصلہ کرنا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فرانس میں انٹرپول ہیڈ کوارٹرز میں ایف آئی اے کی دی گئی درخواست پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

درخواست کے ساتھ ایم کیو ایم کے بانی قائد کے خلاف 22 اگست 2015ءکو درج ہونے والے مقدمے اور اس کی تفتیش کی نقل بھی انٹر پول کو فراہم کی گئی ہے۔

لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے بانی قائد کے ریڈ وارنٹس کے اجراء کے لیے سندھ حکومت نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا۔

اس کے بعد وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ریڈ نوٹس کی درخواست انٹرپول کو دینے کی منظوری دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے