کراچی: ٹرالر پل سے نیچے گر گیا، 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کے پی ٹی انٹرچینج سے ایک تیز رفتار ٹرالر نیچے آگرا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری ہے، تاہم بظاہر شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرالر کے بائیں 2 ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

تاہم انھوں نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کورنگی کو حادثے کی مزید تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس سوال پر کہ پابندی کے باوجود دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک سڑکوں پر کیوں نظر آتی ہے؟ ڈی آئی جی اعجاز شیخ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ٹرالر 10 وہیلر اور 20 فٹ لمبا تھا، جو ہیوی ٹریفک کے ذمرے میں نہیں آتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 14 وہیلر اور اس سے زائد کی ٹریفک کے شہر میں رات 11 سے صبح 6 تک داخلے پر پابندی ہے اور ہیوی ٹریفک کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر 3 روٹس مخصوص کیے گئے ہیں، جن میں نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ شامل ہیں۔

ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ان گاڑیوں کے چالان ہوتے ہیں لیکن جس وقت حادثہ ہوا، وہ رَش کا ٹائم تھا۔

دوسری جانب ٹرالر کا ڈرائیور واقعے کے بعد سے مفرور ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو ڈرائیور کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے