زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 22 کروڑ ڈالر کی کمی

حکومتی دعوؤں کے برعکس ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا 3 سالہ قرضے کا پروگرام ختم ہوتے ہی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا جو بدستور جاری ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 22 کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 99 کروڑ 34 لاکھ ڈالر، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 83 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی۔

چند ماہ قبل ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے