شعیب شیخ سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

893522-image-1432761652-679-640x480

اسلام آباد کے سینئر سول جج نے ایگزیکٹ کے سربراہان شعیب شیخ ، وقاص عتیق اور دیگر کو سات روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے، عدالت نے شعیب شیخ اور دیگر تمام گرفتار افراد سے انکے اہلخانہ اور وکیلوں کو ملاقات کی اجازت بھی دیدی ہے

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے شعیب شیخ اور دیگر کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے ، منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کیلئے چودہ دن کا ریمانڈ مانگا،، فریق صفائی کی طرف سے رضوان عباسی اور چودھری عبدالعزیز بطور وکیل پیش ہوئے، وکلا صفائی نے ایف آئی اے کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ایگزیکٹ کا کوئی اکاؤنٹ اسلام آباد میں نہیں سب اکاؤنٹس کراچی میں ہیں، اسلام آباد والی ایف آئی آر کراچی کی ایف آئی آرکی ہوبہو نقل ہے ، جو بیانات آ چکے ہیں ان میں منی لانڈرنگ کسی طرح ثابت نہیں ہوسکی ہے،، وکیل صفائی نے کہاکہ ایگزیکٹ ڈگریوں کو کسی اتھارٹی نے جعلی قرار نہیں دیا، اور کوئی ایسی رپورٹ بھی نہیں کہ یونیورسٹی جعلی ہے،، وکیل صفائی نے کہاکہ ایگزیکٹ کیس کا ڈراما بول ٹی وی کی وجہ سے رچایا جارہا ہے،، یہ سازش جیو اور میر شکیل اور سلطان لاکھانی نے تیار کی، کیونکہ ایگزیکٹ نے سلطان لاکھانی کےخلاف ڈیٹا چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا،،، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزموں کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا،، گرفتار افراد سے انکے اہلخانہ اور وکیلوں کو ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست پر عدالت نے ایف آئی اے کو اس کے مناسب انتظامات کرنے کا حکم جاری کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے