چترال: برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک

چترال میں برفانی تودے گرنے سے برف تلے دب کر 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

چترال لواری ٹنل میں کام کرنے والی کمپنی کے ورکشاپ پر برفانی تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 7 مزدور جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کشمنر چترال کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک شخص اب بھی ملبے تلے دبا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

برفانی تودہ گرنے کا دوسرا واقعہ مورکوہ میں پیش آیا جہاں برف کا تودہ چار مکانات پر گرا تاہم گھروں کو پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا جس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

رواں ماہ 5 فروری کو بھی چترال میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

چترال اور مضافاتی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں شدید برفباری کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہے، کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جب کہ مواصلات کا نظام بھی متاثر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے