فوجی عدالتوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

army-courts-to-try-pakistan-terror-suspects-1421019220-4652

سپریم کورٹ نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے

پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں سانحہ کے بعد قومی اتفاق رائے سے ملک میں انقلابی اقدامات کئےگئے جن میں سزائے موت پر عملدرآمد پر کئی برس سے عائد پابندی کا خاتمہ شامل تھا

سیاسی اتفاق رائے سے پارلےمنٹ نے آرمی ایکٹ اور آئین میں ترامیم کی منظوری دی ۔ اس کے تحت دہشت گردوں اور ریاست دشمن مجرموں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری دی گئی۔ اس آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

کیس کی اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے سترہ رکنی فل کورٹ نے اس مقدمہ کی کئی ہفتوں تک سماعت کی اور فریقین کے وکلا کے دلائل سنے ۔

 سماعت کے آخری مرحلے میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے آئینی ترمیم کے حق میں دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا،

فیصلہ سنائے جانے کے وقت کا اعلان بھی بعد میں کیا جائےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے