مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام

ملک میں سیکیورٹی کی تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورتحال کا اثر اسٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آرہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں مسلسل دوسرے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت انداز سے ہوا۔

منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 86 پوائنٹس (0.18 فیصد) اضافے کے بعد 49 ہزار 15 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 11 کروڑ 89 لاکھ 70 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مجموعہ مالیت 8.93 ارب روپے رہی۔

399 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 148 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 233 کی قدر میں کمی جبکہ 18 کے شیئرز کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 3 کروڑ 63 لاکھ شیئرز پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ کے الیکٹرک کے 3 کروڑ 49 لاکھ، عائشہ اسٹیل ملز کے 2 کروڑ 94 لاکھ، دوست اسٹیلز لمیٹڈ کے 2 کروڑ 9 لاکھ جبکہ ٹی آر جی پاکستان کے ایک کروڑ 67 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز منفی انداز میں ہوا تھا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں بھی 447 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے