نبیل گبول واپس پیپلز پارٹی میں چلے گئے

کراچی: سینئر سیاستدان نبیل گبول نے ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

نبیل گبول نے بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی میں کارکن کی حیثیت سے کام کریں گے اور انہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

علاوہ ازیں نبیل گبول کے بیٹے نادل نبیل گبول نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر تصدیق کی کہ انہوں نے اپنے والد کے ہمراہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

2013 میں عام انتخابات سے قبل 52 سالہ نبیل گبول 17 مارچ 2015 کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں شامل ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ 25 سال پی پی پی میں رہنے کے بعد ایم کیو ایم میں اس لیے شامل ہوئے ہیں کیونکہ لیاری کونظر انداز کیا گیا ہے۔

مئی 2013 عام انتخابات میں ایم کیو ایم نے نبیل گبول کو این اے 246 سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا تھا جس پر وہ ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے تھے۔

دو سال قومی اسمبلی کا رکن رہنے کے بعد نبیل گبول نے 24 فروری 2015 کو متحدہ قومی موومنٹ چھوڑنے کا بھی اعلان کیا جبکہ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

ایم کیو ایم چھوڑتے ہوئے نبیل گبول نے کہا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ میں مس فٹ تھا، اس لیے پارٹی چھوڑ دی۔

بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں لیاری میں قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاکہ الزام گینگ وار پر عائد ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے