لاہور میں بم دھماکا،7افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

لاہور میں ڈیفنس کی کمرشل مارکیٹ میںدھماکے کے نتیجے میں7افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے، زوردار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ کر کئی کئی فٹ دور جاگرے۔دھماکے سے قریب موجود 4 گاڑیاں اور12موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا زیر تعمیر عمارت کے گیٹ پر ہوا،دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔سی سی پی او لاہور بھی دھماکے کی جگہ پہنچ گئے۔کچھ دن پہلے یہاں انتباہ بھی جاری کی گئی تھی۔

دوسری جانب ریسکیواہلکار وں نے دھماکے کی جگہ پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

دھماکے میں 17افراد زخمی ہوئےجنہیںجنرل اسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ جنرل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم عمارت میں نصب کیا گیااورٹائم ڈیوائس سےدھماکاکیا گیا جبکہ دھماکےمیں 8سے10کلودھماکاخیزمواداستعمال کیاگیاتھا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دھماکےکی تحقیقات کا حکم دے دیا اور انسپکٹرجنرل پولیس سےرپورٹ طلب کرلی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کےمطابق دھماکا زیر تعمیر عمارت میں ہوا، دھماکےمیں کچھ افرادکےزخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے