اسٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا اختتام ایک بار پھر منفی انداز میں ہوا۔

جمعہ کو پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100 انڈیکس 54.27 پوائنٹس (0.11 فیصد) کمی کے بعد 49 ہزار 7 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور نماز جمعہ کے وقفے تک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔

تاہم وقفے کے بعد مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور 49 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح تک پہنچنے والا انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 48 ہزار 942 تک آگیا۔

جمعہ کے روز 100 انڈیکس کمپنیوں کے 13 کروڑ 34 لاکھ 50 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 10 ارب 37 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 27 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مجموعی مالیت 14 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔

391 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین کی گئی جن میں سے 129 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 244 کی قدر میں کمی جبکہ 18 کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ کاروبار بینکنگ اور انجینئرنگ سیکٹرز میں ہوا، جبکہ سیمنٹ، ٹیکسٹائل اور پاور جنریشن سیکٹرز بھی کاروبار کے لحاظ سے ٹاپ 5 سیکٹرز میں شامل رہے۔

سب سے زیادہ عائشہ اسٹیل ملز کے 2 کروڑ 43 لاکھ 90 ہزار شیئرز خرید و فروخت کیے گئے، کے الیکٹرک کے 2 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار، آزگرڈ نائن کے ایک کروڑ 89 لاکھ 20 ہزار، دیوان سیمنٹ کے ایک کروڑ 65 لاکھ 20 ہزار جبکہ بینک آف پنجاب کے ایک کروڑ 55 لاکھ 70 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے