پرویز مشرف، طاہر القادری،قمر زمان کائرہ ، شیخ وقاص اکرم اور شفقت محمود نے بول نیوز جوائن کرلیا۔

بول نیوز کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ہر اتوار کی شام آٹھ بجے بول نیوز پر اپنا شو کریں گے . ان کے شو کا نام سب سے پہلے پاکستان ہو گا .

دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی ہر ہفتے کی شام آٹھ بجے بول نیوز پر اپنا پروگرام کریں گے ۔ بول نیوز نے دونوں شخصیات کے شو کے حوالے سے پرومو بھی تیار کئے ہیں ۔

اطلاعات ہیں بول نیوز 23 مارچ سے بھر پور طریقے سے میدان میں آرہا ہے ۔ بول پاکستان کا واحد میڈیا گروپ نے جس نے اردو کے علاوہ سندھی ، پنجابی ، پشتو اور بلوچ زبان علاقائی چینلز کی نشریات بھی شروع کر دی ہیں جبکہ جلد ہی بول انگلش بھی لانچ ہونے جا رہا ہے ۔

بول کے لانچ ہونے کے بعد مبشر لقمان ، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ڈاکٹر شاہد مسعود نے بول میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم مبشر لقمان بول جوائن کرنے کے فوری بعد ہی بول کو خیرٓباد کہہ گئے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کے پروگرام ایسا نہیں چلے گا پر پیمرا نے پابندی عائد کر دی ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر بھی پیمرا نے ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی تاہم جو بول نیوز سے مستعفیٰ ہوکر نیوز ون میں چلے گئے ۔

بول نیوز پر ملک کی تین سیاسی جماعتوں کے رہ نما بھی ہفتے میں چار روز پیر تا جمعہ شام آٹھ بجے اپنے شو کا آغاز کر نے جا رہے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ ،مسلم لیگ ن کے رہ نما ، سابق وفاقی وزیر تعلیم وتربیت شیخ وقاص اکرم ، تحریک انصاف کے رہ نما اور سابق صوبائی وزیر شفقت محمود تینوں اس شو کی میزبانی کریں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے