’کوئی ملک یا فرد پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتا‘

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ اور امریکا کے لیے نامزد سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ خطے کے تمام ممالک سے ہمارے روابط ہیں اور کوئی ملک، گروہ یا فرد پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) اجلاس کی تیاریوں سے متعلق پریس کرنفرنس کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ ’سربراہ اجلاس پاکستان اور ای سی او کے لیے تاریخی موقع ہے، ای سی او کا ایجنڈا خوشحالی کا ایجنڈا ہے، اب جنوبی وسط ایشیا اور یورپ تک راہداریاں بن رہی ہیں جبکہ پاکستان کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس خوشحالی میں کردار ادا کر رہا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’سربراہ اجلاس میں 5 صدور، 3 وزرائے اعظم، ایک نائب وزیر اعظم اور ایک نمائندہ خصوصی شرکت کر رہے ہیں، اجلاس کے لیے تمام وزرائے خارجہ آج پہنچ رہے ہیں جبکہ سربراہان مملکت کل پہنچ جائیں گے۔‘

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ’افغانستان کے صدر سربراہ اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے، جبکہ پاکستان میں تعینات افغان سفیر ہی صدر کے نمائندہ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان، افغانستان میں امن چاہتا ہے اور اس کے لیے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ہم توقع کرتے ہیں کہ افغانستان بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔‘

اعزاز چوہدری نے کہا کہ ’پاکستان اپنی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کر رہا ہے جبکہ افغانستان بھی ترقی کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے