طاہر اشرفی کو فارغ کردیا،زاہد قاسمی – زاہد قاسمی اور ان کے اجلاس کی کوئی‌ حیثیت نہیں ،ایوب صفدر

پاکستان علماء کونسل کے لیٹر پیڈ پر جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق کونسل نے علامہ طاہر اشرفی کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا زاہد محمود قاسمی کو نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

پریس ریلیز کے مطابق پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس فیصل آباد میں ہوا جس میں پانچ سو سے زائد علماء نے شرکت کی اجلاس کے دوران متفقہ طور پر علامہ طاہر اشرفی کی بنیادی رکنیت اور چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان کی جگہ مولانا زاہد محمود قاسمی کو نیا چیئرمین بھی منتخب کر لیا گیا.

zahid quasi ashrafi

مجلس شوریٰ کے اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ علامہ طاہر اشرفی نے بطور چیئرمین خلاف قوانین نہ صرف بیرونی اداروں اور ممالک سے معاہدے کئے اور فنڈنگ لی بلکہ اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کیا جس کے بعد انہیں مجلس شوریٰ کے اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں رہی.. نو منتخب چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان علماء کونسل کے دستور اور قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آور ملک کے مفاد میں فیصلے کریں گے.

دوسری جانب پاکستان علماء کو نسل کے وائس چئیرمین مولانا ایوب صفدر کہتے ہیں کہ فیصل آباد میں پاکستان علماء کو نسل کا کوئی اجلاس ہوا ہی نہیں ، وہاں چند لوگ جمع ہو ئے جن میں سے دو کا تعلق پاکستان علماء کونسل سے تھا . انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے اجلاس کی خبر کونسل کی مجلس شوریٰ اور عاملہ کیلئے انتہائی حیران کن تھی کیونکہ عاملہ یا شوریٰ کا کوئی اجلاس بلایا ہی نہیں گیا . انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے علامہ طاہر اشرفی کے خلاف دانستہ ماحول بنانے کی کوشش کی جسے پاکستان علماء کونسل نے مسترد کر دیا .

پاکستان علماٗ کونسل کی پریس ریلیز کا عکس
پاکستان علماٗ کونسل کی پریس ریلیز کا عکس

علامہ طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ میڈیا پر ان کے خلاف جرمنی اور امریکا سے فنڈ لینے کی جو بات کی گئی ہے،اسے جرمن سفارت خانے نے ہی مسترد کر دیا گیا ہے . انہوں نے اس موقع پر جرمن سفارتخانے کا خط بھی دکھایا جس میں انہوں نے لکھا کہ طاہر اشرفی یا ان کے کسی ادارے کو کوئی فنڈز نہیں دیے گئے .

جرمن سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے گئے خط کا عکس
جرمن سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے گئے خط کا عکس

طاہر اشرفی نے کہا کہ حسد اور بغض کی وجہ سے کچھ لوگ ان کی کردار کشی کر رہے ہیں، کسی کو لگتا ہے کہ میں نے کوئی کام اسلام اور پاکستان کے خلاف کیا ہے تو اسے پورا حق ہے کہ وہ ان کے خلاف عدالت میں جائیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے تمام پروگرام اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے اور ہم اپنے مشن کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے