اسٹیڈیم جاکر پی ایس ایل فائنل نہیں دیکھوں گی،رابی پیرزادہ

پاکستان کی پاپ گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لاہور میں انعقاد پر خوش تو ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں جاکر فائنل میچ نہیں دیکھیں گی۔

گلوکارہ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گی، تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے مشکل کام ہے۔

30 سالہ رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ’میں پی ایس ایل فائنل دیکھنے نہیں جاؤں گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے اتنی دیر تک بیٹھ کر کرکٹ دیکھنا کافی مشکل کام لگتا ہے‘۔

تاہم اداکارہ نے طویل عرصے بعد لاہور میں ہونے والی اس قسم کی سرگرمی پر خوشی کا اظہار کیا۔

رابی پیرزادہ نے کہا ’میں اور میرے دوست کافی پرجوش ہیں، اچھی بات ہے کہ لاہور میں اتنے عرصے بعد کوئی سرگرمی ہورہی ہے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہوسکتا ہے وہ کسی ٹی وی چینل پر فائنل میچ کے حوالے سے پینل کا حصہ ہوں۔

انہوں نے فائنل میچ میں سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کے لیے بہت بڑا امتحان ہے اور اچھی سیکیورٹی فراہم کرنے پر عوام سکون کا سانس لیں گے۔

پی ایس ایل فائنل میں اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو سپورٹ کرنے کے سوال پر رابی پیرزادہ نے کہا کہ محمد عامر ان کے اچھے دوست ہیں لیکن وہ پورے پی ایس ایل اور ہر ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جب کہ دوسری ٹیم کا فیصلہ دو میچز کے بعد ہوگا۔

پاکستان سپرلیگ کا فائنل رواں ماہ 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے