پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا،آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری

آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کراچی کے صدر محمود حامد ،نائب صدور عثمان شریف ،عبد الماجد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ایک جانب عوام کا ہمدرد ہونے کی دعویدار ہے دوسری جانب پیٹرول کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کر کے عوام اور تاجروں کے پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا عالمی منڈی میں جس تناسب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی حکومت نے اس کا فائدہ عوام کو اُسی کمی کے تناسب سے منتقل نہیں کیا بلکہ اضافے میں انتہائی پھرتی دکھائی جارہی ہے ۔

ایک بار تو حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اس پر ڈیوٹی بڑھا کر عوام کو کمی کے فوائد سے محروم کیا ۔اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث ہر شخص کو متاثر کرتے ہیں ۔

باربرداری اور کرایوں میں اضافے کے سبب مہنگائی کا ایک نیا سلسلہ چل پڑا ہے ۔جبکہ اس وقت ملک کی عوام آسمان سے باتیں کرتی ہوئی مہنگائی کے باعث پریشانی کے شکار ہیں ،بجلی کے نرخ بھی ناقابل برداشت ہیں اورکاٹیج انڈسٹریزبڑی تعداد میں بند ہو چکی ہیں ۔اس ظالمانہ اضافے سے مزید صنعتیں بند ہوں گی اور مہنگائی اور بے روز گاری کا نیا سیلاب سر اُٹھائے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے