گرفتار ہونےوالی 99 سالہ خاتون کی آخری خواہش

ویسے تو کسی کی زندگی کی آخری خواہش کیا ہوسکتی ہے اس بارے میں کچھ کہنا آسان نہیں مگر ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور حوالات جانا بھی کسی کے لیے آخری خواہش ہوسکتی ہے۔

کم از کم نیدر لینڈ سے تعلق رکھےن والی 99 سالہ خاتون اینی کی تو یہی آخری خواہش تھی جسے ڈچ پولیس نے پورا کردیا۔

اس خاتون کی کسی رشتے دار نے مقامی پولیس کو بتایا تھا کہ اینی کی آخری خواہش ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پڑنا اور حوالات جانا ہے جو وہ مرنے سے پہلے پوری کرنا چاہتی ہے۔

پولیس نے اس خواہش کے احترام میں خاتون کو ہتھکڑیاں پہنا کر حوالات بھیج دیا اور حراست میں لیے جانے کی تصاویر بھی لیں۔

Nijmegen Zuid پولیس کے مطابق انہیں اس خاتون کی خواہش پوری کرنے میں کافی خوشی ہوئی۔

پولیس کے فیس بک پیج پر خاتون کی اس خواہش پوری کرنے کی تصاویر کو پوسٹ کیا کیا۔

درحقیقت یہ خاتون ہمیشہ سے جاننا چاہتی تھی کہ گرفتار ہونے کا تجربہ کیسا ہوتا ہے۔

ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس خاتون کی بھانجی نے ایک جرم کی رپورٹ لکھواتے ہوئے اینی کی آخری خواہش کا ذکر کیا تھا۔

اہلکار نے بتایا ‘ اس پیشے میں آپ کو متعدد غیرمعمولی درخواستیں سننے کو ملتی ہیں، تو ہم نے سوچا کہ اینی کے لیے کچھ خاص کیا جائے’۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس معمر خاتون کو خواہش پوری ہونے پر کتنی خوشی اور مسکراہٹ کتنی کشادہ ہے۔

انہوں نے اپنی ہتھکڑیوں کو بھی فاخرانہ انداز سے اٹھایا ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے