خیبر پختونخوا اسمبلی میں جہیز پر پابندی کا بل پیش

پشاور: خیبر پختونخو اسمبلی میں جہیز پر پابندی کا بل پیش کردیا گیا۔

جہیز پر پابندی کا بل جماعت اسلامی کی خاتون رکن راشدہ رفعت نے پیش کیا۔

آئی بی سی کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق بل میں جہیز پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

جہیز کے لیے دلہن کے والدین کو مجبور کرنے والوں پر سزا کا اطلاق ہوگا۔

بل کے مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی میں جوڑے کو دیئے جانے والے تحائف 10 ہزار سے زائد مالیت کے نہیں ہوں گے، جبکہ ولیمہ پر 75 ہزار روپے سے زائد خرچ نہیں ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے