توند نکلنا ذیابیطس کا خطرہ بڑھائے

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ زیادہ میٹھا کھانا ذیابیطس جیسے جان لیوا مرض کا باعث بنتا ہے مگر کسی شخص کی توند نکل آئے تو اس کے لیے بھی یہ خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل کی تحقیق کے مطابق ایسے افراد جن کا پیٹ باہر نکل آتا ہے ان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایسے افراد امراض قلب کا بھی دیگر کے مقابلے میں زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں اضافہ خاص طور پر کمر اور پیٹ کی موٹائی بڑھنے پر لوگوں کو اپنا شوگر چیک اپ ہر ماہ کم از کم ایک بار ضرور کرانا چاہئے۔

محققین کا کہنا تھا کہ پیٹ ارگرد چربی جمع ہونے والی چربی ایسے کیمیکلز کو ریلیز کرتی ہے جو کہ جسم کے اندر شریانوں اور میٹابولک سسٹم کو اپ سیٹ کردیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ بظاہر موٹاپے کے شکار نہیں مگر پھر بھی توند نکلی ہوئی ہے تو بھی ان میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

گزشتہ روز ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جسمانی وزن میں صرف 6 کلو گرام اضافہ بھی کینسر کے مرض کا خطرہ 50 فیصد سے زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی امپیریل کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کا شکار ہونا 11 مختلف اقسام کے کینسر جیسے معدے، آنتوں اور غذائی نالی کے سرطان کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ صحت مند جسمانی وزن میں 5 سے 6 کلو گرام اضافہ جگر کے کینسر کا خطرہ 56 فیصد تک بڑھاتا ہے.

تحقیق میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ اگر ہر شخص جسمانی وزن کو صحت مند پیمانے پر برقرار رکھ سکے تو ہر سال سامنے آنے والے کئی قسم کے کینسر کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے