تربوز کے حیرت انگیز فوائد

نوشابہ بتول

ہری پور

۔ ۔ ۔ ۔ ۔

sliced_watermelon-855-423x288

تربوز میں وٹامن سی کی بڑی مقدار سے جلد تروتازہ اور نظر اچھی رہتی ہے۔

تربوز میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کیلیے مفید ہے،جبکہ اس میں موجود لائیکوپین ،فلیونائیڈز اور دیگر اجزا سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

گرمی میں رس دار تربوزپیاس بجھانے کے ساتھ بھوک بھی مٹاتا ہے۔اس کے ساتھ یہ جلد کی تروتازگی کیلیے بھی مفید ہے۔

800px-watermelons

طبی ما ہرین کے مطا بق جسما نی مشقت کے بعد تر بو ز کا جسم تھکن اتار نے اور جسم کو مضبو ط بنا نے کے لیے بہترین مشروب ہے ۔

وہ افراد جو سخت ورشوں کی کھیل کو دکی سر گر میوں میں مصروف رہتے ہیں و ہ تر بو ز کا شر بت پی کر اپنے عضلا ت کو مضبوط بنا سکتے ہیں ۔

صرف یہیں نہیں ما ہرین کے مطا بق تر بوز کے شر بت دل کے امراض سے محفوظ رکھنے میں بھی معا ون ثا بت ہو تا ہے۔

یہ گرمی کے دنوں میں جسم میں پانی کی کمی کیلئے ایک بہترین دوا ہے کیونکہ اس میں اعلیٰ پانی کا مواد موجود ہے۔

تربوز میں 92 فیصد پانی کا مواد موجود ہے جو ہمیں تازگی بھرا احساس دلاتا ہے اور موٹاپے سے روکتا ہے۔

مزید یہ کہ تربوز ہمارے جسم میں جمع شدہ چربی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس پھل کی دو خصوصیات ایسی ہیں جو دل کی صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ایک لائکوپین کی موجودگی اور دوسری اعلیٰ پانی کا مواد۔

لائکوپین دل کے سخت پٹھوں کے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے لیئے ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ یہ خون میں بہاؤ بہتر بنانے کیلئے دل کے پٹھوں پر دباؤ کم کردیتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے