ساہیوال: دہشت گردوں سےمقابلہ،انسپکٹر شہید

ساہیوال میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میںفائرنگ سے ایک انسپکٹر شہید ،ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہڑپہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیاتو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں انسپکٹر فداحسین شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق شہید ہونے والے انسپکٹر کی لاش اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے، مقابلے میںچار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے