پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونے پر خوش ہوں، ملالہ

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے پر بہت خوش ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ملالہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک اور کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت بڑا دن ہے، نجم سیٹھی کو مبارک باد، ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، نجم سیٹھی نے خواب کو حقیقت میں تبدیل کر دیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ امید کرتی ہوں اگلےپی ایس ایل کے تمام میچزپاکستان میں ہوں گے، لاہور آنے پرغیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، غیر ملکی کھلاڑیوں نے امن اورکرکٹ کی بحالی میں بڑا قدم اٹھایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے