شمالی کوریا نے چار بیلسٹک میزائل داغے، جاپان کا دعویٰ

جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے 4 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

خبر ایجنسی کےمطابق دعوے میں کہا گیا ہے کہ چار میں سے تین میزائل جاپانی سمندری حدود میں گرے۔ امریکا اور جنوبی کوریا ان تجربات کا تجزیہ کررہے ہیں۔

ادھر جنوبی کوریا کے مطابق ان میزائلوں کی رینج ایک ہزار کلومیٹر تھی۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا نے خطے میں خطرناک ایٹمی جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔

ترجمان شمالی کوریا حکومت کا کہناہے کہ ہماری فوج ان خطرات کا سختی سے جواب دے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے