کراچی میں ایک دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار، دھماکا خیزمواد برآمد

کراچی کے علاقے کورنگی میں محکمہ انسدا د دہشت گردی نے کارروائی کرکے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 کوگرفتارکرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

ہلاک دہشت گرد کی شناخت دلدار عرف چاچا کے نام سے ہوئی ۔ملزم نیول بسوں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی کئی دوسری کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی شاہد عمر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپا مارا گیا،جس پر گھر میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت مارا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق 4 گرفتار ہوئے ہیں جبکہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت دلدار عرف چاچا کے نام سے ہوئی ہے، دلدار عرف چاچا کالعدم لشکر جھنگوی نعیم بخاری کی سلیپر سیل کا امیر تھا،ہلاک ملزم نیول بسوں پر حملوں سمیت دیگر دہشت گردی کی کارروائی میں بھی ملوث تھا۔

راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے،گرفتار دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمدکرلیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے