فوجی عدالتوں کی توسیع:آصف زرداری کی 9 نکاتی تجاویز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے 9 نکاتی تجاویز پیش کردیں۔

فوجی عدالتوں کے معاملے پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے حکومت کو 9 نکاتی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’فوجی عدالتوں کو ایک سال کے لیے توسیع دی جائے، گرفتار افراد کو 24 گھنٹے میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے، جبکہ ملزم کو منصفانہ ٹرائل کے لیے پسند کا وکیل کرنے کا حق ہوگا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’فوجی عدالتیں 60 روز میں کیس کا فیصلہ سنانے کی پابند ہونی چاہیئں، فوجی عدالتوں کا سربراہ سیشن جج ہونا چاہیے، جبکہ آرٹیکل 199 کے تحت فوجی عدالتوں کے فیصلوں پر ہائی کورٹ کو نظرثانی کا اختیار ہوگا۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے