عمران خان بیان واپس لیں اورقوم سےمعافی مانگیں،رانا ثناء

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ایس ایل کے مہمان کھلاڑیوں کےبارے میں ’را‘ کی زبان استعمال کی ہے، وہ اپنا بیان واپس لیں اورقوم سے معافی مانگیں ۔

صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اپنی زبان پر کنٹرول نہیں ، غیر ملکی کھلاڑیوں کے خلاف بیان دے کر انہوں نے خود کوبے نقاب کردیا ہے ، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ پورا گاؤں بھی مرجائے تو وہ نمبردار نہیں بن سکتے ۔

وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے بھی عمران خان کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان سے عالمی کھلاڑیوں کوخوف لاحق ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گھٹیا الفاظ کا استعمال عمران خان کی سوچ کا عکاس ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے