کابل:ملٹری اسپتال پرحملہ،2 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب ملٹری اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کا کہناہےکہ ایک حملہ آور نے خود کو دروازے پر اڑایا اور دو اندر داخل ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں وزیر اکبرخان کے علاقے میں ملٹری اسپتال میں داؤد خان اسپتال کے داخلی دروازے پر دھماکاہوا ہے ۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد حملہ آورملٹری اسپتال میں داخل ہوئے۔ایک خودکش حملہ آور نےخودکودھماکےسے اڑالیا جبکہ2 حملہ آور اسپتال میں موجود ہیں۔

سیکورٹی فورسزاورحملہ آوروں کے درمیان اسپتال کی تیسری،چوتھی منزل پرمقابلہ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے