چین کی کمیونسٹ پارٹی کا سالانہ اجلاس

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائینہ (سی پی سی) کے نگران کمیٹی کے چئیرمین وانگ کشان نے اپنے ایک حالیہ بیاں میں واضح کیا ہے کہ حکمران جماعت کی سرکردگی میں سی پی سی اور حکومتی اداروں کے مابین کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں اور دونوں میں صرف زمہ داری سے متعلق تفاوت ہے اور اس حوالے سے دونوں میں باہمی اعتماد سازی اہم ترین عوامل ہیں اور بحیثیت حکومت کے ہمارا پختہ یقین ہے کہ سی پی سی اور حکومتی اداروں کے مابین چینی نمایاں خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے کلچر کو نظریات اور عملی اقدامات سے مزید مستحکم کیا جائے گا۔ وانگ جو کہ سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے رکن ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اسٹینڈنگ کمیٹی کے سیاسی بیورو کے بھی رکن ہیں انہوں نے رواں ماہ جاری بارہوئیں سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس کے پانچویں اجلاس کے موقع پر کہا کہ چین کے تاریخی پسِ منظر کو دیکھا جائے تو لفظ حکومت ہمیشہ سے زمہ داری کے احساس سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی پی سی سنٹرل کمیشن برائے ڈسپلن نگرانی کے سیکرٹری وانگ نے واضح کیا کہ سی پی سی کے زیر ِ انتظام تمام باڈیز، این پی سی ایجنسیز، انتظامیہ محکمات، اور متعقلہ تنظیمیں چائینز پیپلز سیاسی مشاورتی کانفرنس CPPCCکے زیرِ اہتمام ہوتے ہیں جبکہ دوسری جانب عالتیں ، پرو کیوریٹرز (خریداری سے منسلک ادارے) تمام تر عام عوام کے لیے حکومتی عضو کے طور پر فعال ہوتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ وانگ نے موثر نگرانی نظام سے متعلق اصلاحات کے فریم ورک اور قیادت اور دستاویز کے متعلق آگا ہ کیا کہ سی پی سی کارکنان پارٹی ضوابط کی پیروی کرتے ہیں جو بظاہر قوانین سے بھی بسا اوقت سخت ہوتے ہیں تاہم وہ قوانین سے قطعی انداز میں مختلف ہوتے ہیں اور انہوں نے مزید واضح کیا کہ سی پی سی کی جامع حکومت سخت اور غیر جانبدار قواعد وضوانط کے زریعے سے ہی ممکن بنائی کا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت اور انتظامی امور قوانین اور آئین کے مطابق ہی عمل درامد کیئے جاتے ہیں اس حوالے سے وانگ ریاستی قوانین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی اپنے قواعد کو اپنے لیئے مزید سخت کر سکتی ہے۔ اسی طرح سے نگرانی کے امور کو ریاستی سطع پر سخت کیئے جا سکتے ہیں اور سی پی سی کسی بھی حکومتی عہدایدار کی نگرانی کر سکتی ہے جس سے ایک طرف سی پی سی کی نگرانی سخت ہوتی ہے وہیں ملک میں نگرانی اور احتساب سے متعلق نظام سخت ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ چین اپنی نمایاں خصوصیات اور زمینی حقائق کیساتھ ملک میں سوشلزم کے فروغ کے حوالے سے پر عزم ہے جبکہ اس کے برعکس مغربی سیاسی فلسفے کے مطابق لفظ حکومت ریاستی انتظامات کے حوالے سے چین کی نسبت محکموں کی بجائے عوام کے حوالے سے زیادہ متحرک ہوتا ہے۔ اور گزشتہ سال امریکی اسٹیٹ سیکرٹری ہنری کسنجر سے ملاقات کے موقع پر وانگ نے ریاستی نگرانی کو موثر بنانے کے لیئے حکومتی نگرانی کو موثر بنانا ہوگا۔ جو کہ پارٹی عضویات اور حکومتی محکموں کی مشترکہ تمثیل کی ایک سورت ہے۔ اس ضمن میں سی پی سی کے دائرہ کاراور حکومتی قیادت کے مابین توازن کے حوالے سے دینگ جیائوپنگ نے واضح کہا تھا چین کو سی پی سی قیادت کی طرف دیکھنا چاہیئے اور سی پی سی کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے