ایران، پاکستان دنیا کے اہم انرجی زون میں واقع ہیں، ایڈمرل حبیب

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران انرجی زون میں واقع ہونے کی وجہ سے خطے میں انتہائی اہم جغرافیائی اور سیاسی حیثیت رکھتے ہیں۔

تہران میں پاکستان نیوی وار کالج کے وفد سے ملاقات میں ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان دنیا کے اہم انرجی زون میں واقع ہیں، اہم خطے میں واقع ہونے سے دونوں ممالک کی جغرافیائی اور سیاسی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

اس اہمیت کی وجہ سے دونوں ممالک خطے کے اہم اور کلیدی پلیئرز ہیں، انہوں نے بتایا کہ پاک ایران بحری فوجی مشقیں اگلے ماہ منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے