جامشورو : 130جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

تھانہ بولاخان روپا نگر میں عباس ڈولپمینٹ فاؤنڈریشن کے تعاون سے 130 غریب مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جمعیت العلماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری کے علامہ راشد محمود سومرو محمد اکرم پالاری ڈاکٹر ڈیک چند آکاش ملاح عبدالستار شیخ ایڈوکیٹ رمیش گپتا داد میمن ڈاکٹروحشو مل شیخ عبدالله اور دیگر نے شرکت کی۔

اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت العلماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری کے علامہ راشد محمود سومرو نے غریب 130جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انتظام کرنے پر شیخ عبدالله کے جذبے کو سراہتے ہوئے نیک عمل کی تعریف کی۔

اس موقع پر شیخ عبدالله کوہستانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تنظیم کا کام عوامی خدمت کرنا اور غریبوں کو ہر ممکنہ سہولیات پہنچانا ہے ہم عباس ڈولپمینٹ فاؤنڈریشن کے پلیٹ فارم سے غریب اور مستحق لوگوں کی شادیوں کے علاوہ مذہبی خدمات میڈیکل کیمپ وغیرہ کا انتظام بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر 3غیر مسلم جوڑوں کو انکی خواہش کے مطابق نقد رقوم کی ادائیگی کی تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات کے ساتھ شادیاں کرسکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے