وزیراعظم نواز شریف آج مکلی میں جلسے سے خطاب کرینگے

وزیر اعظم سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز آج ٹھٹھہ میں جلسۂ عام سے خطاب کرکے کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف آج ٹھٹھہ پہنچیں گے، جہاں وہ مکلی کرکٹ گراؤنڈ میں سیاسی جلسہ سے خطاب کریں گے اور شیرازی ہاؤس پر اپنے اعزار میں دئیے جانے والے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔

دورے کے موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات متوقع ہیں۔ دریں اثنا وزیر اعظم میاں نواز شریف کے جلسہ کے لیے مکلی کرکٹ گراؤنڈ میں47 فٹ لمبا اور46 فٹ چوڑا لکڑی کا اسٹیج بنایا گیا ہے، جس پر 200سے 250افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

جلسہ گاہ میں20 سے25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، جبکہ گراؤنڈ کے عقب میں 2ہیلی پیڈ بھی بنائے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی نے بتایا کہ وزیر اعظم ٹھٹھہ کے جلسہ سے سندھ میں سیاسی جلسوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم کے جلسہ میں ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے ایک لاکھ سے زائد عوام شرکت کریں گے، مسلم لیگ (ن) چھوڑ جانے والے واپس آئیں گے۔وزیر اعظم کی ٹھٹھہ آمد کے موقع پر مکلی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ کو پنڈال میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے