مردم شماری: کراچی میں 104 ، حیدرآباد میں 19 بلاکس کا اضافہ

سیاسی جماعتوں کے تحفظات پرنئی مردم شماری کیلئے کراچی اور حیدرآباد میں نئے بلاکس کا اضافہ کر دیا گیا ۔ کراچی میں 104 اور حیدرآباد میں 19 نئے بلاکس کا اضافہ کیا گیا ۔ ایک بلاک 200 سے300 گھروں پر مشتمل ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے درخواست کی تھی کہ گزشتہ چند برسوں میں کراچی اور حیدر آباد میں کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے اس لئے بلاکس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

ادارہ شماریات نے درخواست قبول کرتے ہوئے کراچی میں 104 اور حیدرآباد میں 19 نئے بلاکس کا اضافہ کردیا ہے۔

حکام کے مطابق ایک بلاک 200 سے300 گھروں پر مشتمل ہوتا ہے اور اب سندھ میں مجموعی بلاکس کی تعداد 38 ہزار999 بلاکس ہوچکی ہے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق 3 مارچ کوبلاکس کا ڈیٹا منجمد کردیا گیا ہے جس کے تحت اب بلاکس کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوگا۔پہلے مرحلے میں کراچی ڈویژن، ضلع حیدرآباد اور گھوٹکی میں 15 مارچ سے خانہ شماری اورمردم شماری کا آغاز کیاجائے گا جو 15 اپریل تک جاری رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے